پاکستان ٹائم مانیٹرنک ڈیسک کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے ہفتے اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تین ہفتوں کے وقفے کے بعد 276 ملین ڈالر بڑھے اور جمعہ کو ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
رپورٹس کے مطابق جمعہ کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ 264 اور 263 روپے سے بھی نیچے رہی. جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں وقفے وقفے سے ڈیمانڈ آتے گئے اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا. ایک موقع پر ڈالر کی قدر 2.28 روپے کی کمی سے 262 روپے 10 پیسے کی سطح پر آگئی تھی تاہم دوبارہ ڈیمانڈ بڑھتا گیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹس 1.57 روپے کی کمی سے 262.8 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مار کیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی کمی نہین آئی.
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط تسلیم کیے جانے کے بعد پروگرام بحال ہوا ہے. امید ہے انٹربینک میں سپلائی بڑھنے سے ڈالر بیک فٹ پر آجائے گا
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/dollar-and-ruppee-1200x480.jpg)