پاکستان ٹقائم مانیٹرنک ڈیسک کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کی جانب سے بھارتی دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے ابتدائی طور پر اس کی وجہ ایک اشتہاری ویڈیو میں حکومت مخالف تصویر نشر کرنا بتائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں ہونے والے حکومت مخالف احتجاج کی ایک تصویر اشتہاری ویڈیو میں دکھانےکے بعد ایرانی وزیر خارجہ ناراض ہوگئے اور بھارت کا دورہ بھی منسوخ کردیا۔
اس حوالے سے عالمی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان ایک ایونٹ میں شرکت کرنے بھارت جارہے تھے، تاہم اس کی پروموشن ویڈیو میں ایران میں ہونے والے احتجاج کی تصویر استعمال کی گئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اس تصویر میں ایرانی خاتون مھسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت پر احتجاجاً ایک خاتون اپنے بال کاٹ رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ پروموشن تصویر عالمی سطح پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میںدکھائی دینے والی یہ تصویر صرف دو یا تین سیکنڈ تک رہی۔ تاہم ایرانی وزیر خارجہ کو تصویر دکھانا ناگوار گزرا اور انہوں نے دورہ بھارت منسوخ کر دیا۔
یادرہے کہ ایران میں گزشتہ سال ستمبر میں کرد نوجوان لڑکی مھسا امینی کو حجاب کی وجہ سے حراست میں لیا گیا تھا اور حراست کے دوران ہی لڑکی کی موت واقع ہوگئی تھی۔جس کے بعد ملک گیر احتجاجوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/india-and-iran-1200x480.jpg)