پی ایس ایل آٹھویں ایڈیشن کا شاندار میلا جاری ہے لیکن اسی دوران کئی کھلاڑیوں کے مابین رنجشوں نے جنم لے لیا ہے۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ محمد عامر، عماد وسیم اور بابراعظم کے درمیان کوئی رنجش ضرور موجود ہے۔ احمد زشہزاد نے ان خیالوں کا اظہار کرکٹ پاکستان کے خصوصی پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی شروعات سے قبل محمد عامر اور عماد وسیم کی جانب سے دیئے گئے بیانات کی وجہ سے لگتا ہے کہ کپتان بابراعظم کیساتھ دونوں کے معاملات ٹھیک نہیں چل رہے۔
احمد شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی پر گردش کرنے والے بیانات کو غور سے پڑھیں تو لگتا ہے کہ یہ دشمنی پی ایس ایل 8 کو ہائپ دے رہی ہے، میرے خیال میں بعض اوقات دل میں کچھ چیزیں ضرور ہوتی ہیں جو ادھیرے دھیرے باہر آتی ہیں اوراب تو لگ رہا ہے کہ ہمیں گراو¿نڈ میں مزیدایسی چیزیں نظر آئیں گی۔
اس سے قبل شاہین شاہ نے بھی محمد عامر کے حالیہ بیان پر حیرانگی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر ہم ہی اپنی ٹیم کے کپتان کی عزت نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/imad-baabr-and-aamir-1200x480.jpg)