ایک ہفتے میں 34 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان ٹائم نیوز ڈیسک کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں2.89 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38.42 فیصد پر کی بلند ترین سطع پر پہنچ چکی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی۔ جس کے مطابق 16 فروری2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی میںشدید اضافہ ہوا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتں بڑھی۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی سے سب سے زیادہ 44 ہزار 175 روپے ماہانہ انکم والا طبقہ متاثر ہوا اور 44ہزار 175روپے ماہانہ آمدنی والے کے لئے مہنگائی کی ہفتہ وارشرح39.65فیصدرہی ہے۔
اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو قیمت میں 44 روپے اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 11 پیسے اضافہ ہوا ۔ اسی طرح کیلے 12 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق چاول کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 50 پیسے، دال ماش 8 روپے 26 پیسے، 390 گرام خشک دودھ11 روپے 40 پیسے، دہی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 85 پیسے، دودھ 95 پیسے فی لیٹر اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 46 روپے 98 پیسے مزید مہنگا ہوا۔
اسی طرح مٹن 12 روپے 14 پیسے، بیف 5 روپے 13 پیسے مید مہنگا ہوئے۔ علاوہ ازیں، دال مونگ، چینی، گڑ اور آلو کی قیمتوں میں بھی کافی اضافہ ہوا، تاہم حالیہ ہفتے ٹماٹر 7 روپے 68 پیسے، پیاز 30 روپے فی کلو، انڈے 12 روپے 30 پیسے سستا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں