پیچھے ہٹ! وائرل ویڈیو پر ندا یاسر کا ردِعمل سامنے آگیا

مشہور ٹی وی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر کی جانب سے اپنی نئی وائرل ویڈیو پر ردِعمل سامنے آیا ہے۔
اپنی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے میزبان ندا یاسر کا کہنا تھا کہ اگر ان کی کسی غلطی کی وجہ سے لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے تو کھل کر ہنس لیں۔
اس حوالے سے ندا یاسر نے اپنے انسٹا گرام سٹوری پر لکھا کہ میںنے ایسا کیا کردیا؟ لوگ اپنی تاریخ ِپیدائش اپنی شادی کی تاریخ اوراس کے علاوہ بہت کچھ بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہاں مجھے پتہ ہے۔ حالات کی وجہ سے بہت ڈپریشن ہے اگر میری کسی غلطی سے آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آرہی ہے تو کھل کر ہنس لیں لیکن جس کو اللہ رکھے اس کو کون چکھے ۔ اس کے بعد انہوں نے تمام ناقدین کو خاموش کرتے ہوئے لکھا کہ ’جو مجھ سے واقعی پیار کرتے ہیں کرتے رہیں گے اس لئے میرا نعرہ ہے پیچھے ہٹ!۔‘
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسٹار فاسٹ باو¿لر شعیب اختر کے ساتھ اردو فلکس پروگرام میں ندا یاسر سے کچھ سوالات کیے گئے جس کا جواب سوال میں ہی موجود تھا تاہم ندا یاسر کوئی جواب نہ دے سکی اور پریشانی میں ساتھ بیٹھی شائستہ لودھی سے پوچھتی رہی لیکن پھر بھی جواب غلط دیا۔ جس کے بعد ان پر سوشل میڈیا صارفین نے بے تحاشہ میمز بنائے اور خوب مزاق اڑایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں