vکراچی پولیس پر حملہ، سابق وزیراعظم عمران خان کا بیان بھی آگیا

کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کی جانب سے گزشتہ شب حملہ کیا گیا تھا، حملے کے دوران دہشت گردوں نے دستی بم بھی گرائے اور خود کو بم سے بھی اڑایا۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اس حملے کے تناظر میں بیان سامنے آیا ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس پرحملہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیا،جس میں ان کا کہنا تھا کہ شہری مراکز میں دہشت گردی میں اچانک اضافہ انٹیلیجنس کی ناکامی اور انسداد دہشتگردی کے لیے ریاست کی غیر فعال حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کراچی پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں