پشاور: پشاور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے عالم دین مولانا اعجاز الحق کو شہید کردیا۔
پاکستان ٹائم سٹاف رپورٹر کے مطابق پشاور سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، رپورٹر کے مطابق پشاور بڈھ بیر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں عالم دین مفتی مولانا اعجاز احمد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی اعجاز احمد پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ نماز کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ مولانا اعجاز احمد کی شہادت پر تھانہ بڈھ بیر میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تاحال مقتول کی فیمی اور پولیس کی جانب سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔