پاکستان سپر لیگ کا چھٹا میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری ہے. کراچی کنگز کی جانب سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا.
آغاز میں کراچی کنگز کے باو¿لرز نے شاندار باو¿لنگ کی بدولت کوئٹہ کے بلے بازوں کو کریز پر ٹکنے نہ دیا۔ عماد وسیم کی شاندار باو¿لنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹرز کو رنز بنانے سے روکے رکھا. پریشر کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایک کے بعد ایک وکٹ گنواتی رہی تاہم مارٹن گپٹل نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے پی ایس ایل 8 کی شاندار سنچری بنائی اور ساتھ ہی کراچی کو ایک زبردست ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوئے۔
کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور مارٹن گپٹل نے کیا۔ جیسن رائے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، تاہم مارٹن گپٹل نے شاندار کا کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 گیندوں پی ایس ایل آٹھویں ایڈیشن کی پہلی سینچری سکور کر لی۔ بنگلزئی بھی زیرو پر آﺅٹ ہوئے، عمر اکمل چار، کپتان سرفراز احمد پانچ، افتخار احمد 32، جبکہ محمد نواز صرف تین رنز ہی بنا سکے۔ سب سے آخر میں آنے والے بلے باز سمت تھے جنہوں نے ایک رن بنایا۔
کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم اور عامر یامین نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے تین تین کھلاڑیوں کو پویللین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر نے صرف ایک وکٹ حاصل کی۔ عامر یامین کی آخری گیند پر مارٹن گپٹل نے شاندار شارٹ مارا لیکن عین باﺅندری پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ کوئٹہ کی جانب سے کراچی کو 169 رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل 8 کا اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم بھی ایونٹ کے اپنے پہلے دونوں میچز ہار چکی ہے، کراچی کنگز کو پہلے میچ میں پشاور زلمی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام ا?باد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔