پاکستان مسلم لیگ نون کی سینئیر نائب صفدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں روپرٹرز کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کی ہے۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہناتھا کہ آڈیو لیک کے بعد عدلیہ کو دو چار کرداروں کا احتساب اور نواز شریف کی سزا کا ازالہ بھی خود کرنا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے میں موجود ’فیض‘ کی باقیات اب بھی عمران خان کو سپورٹ کررہی ہیں۔‘
اپنی گفتگو میں مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ’عمران خان عدالت میں نہیں جا سکتے پلاسٹر کا بہانہ بنانا پڑتا ہے، جتنی سہولت عدلیہ کی طرف سے عمران خان کو ملی کسی کو بھی نہیں دی گئی ، مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انصاف کے دوہرے معیار سے بڑا ظلم کچھ نہیں ہو سکتا‘۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ گریٹ گیم نہیں رہی بلکہ اب تو سارے کردار قوم کے سامنے آ چکے ہیں، میں اپنی طرف سے عدلیہ کو باور کروانا چاہتی ہوں احتساب سے ادارے کمزور نہیں مضبوط ہوتے ہیں، ایک یا دو کردار جس سے عدلیہ پر انگلیاں اٹھتی ہیں ان کا احتساب اور روک تھام عدلیہ کو خود ہی کرنی ہوگی۔ اب نوازشریف کی سزا کا ازالہ عدلیہ کو خود کرنا پڑے گا اگر وہ داغ نہیں دھوئے گی تو مستقبل کا راستہ مشکل ہو جائے گا
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/maryam-1200x480.jpg)