پی ایس ایل 8، بابر اعظم کے ساتھ معاملات پر محمد عامر وضاحتیں دینے لگے

پاکستان ٹائم نیوز ڈیسک کے مطابق کرچی کنگز کے فاسٹ باﺅلر محمد عمار نے پی ایس ایل میچ کے دوران بابر اعظم کی جانب گیند پھینکی کی وضاحت دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی جانب گیند میچ کی گرما گرمی میں پھینکی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی سے میچ کے دوران چھٹے اوور میں بابر اعظم نے باو¿نڈریز مارنے کے بعد ایک دفاعی شاٹ کھیلا تو محمد عامر نے گیند واپس ان کی طرف غصے سے پھینکی، اس سے قبل وہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو ٹیل اینڈرز جیسی اہمیت دینے کا بیان دے چکے ہیں، گیند پھینکنے پر ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کیونکہ سوشل میڈیا سمیت سابق کرکٹر یہی سمجھ رہے تھے کہ ان کے مابین کچھ رنجش چل رہی ہے تاہم اب انہوں نے وضاحت دے دی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق محمد عامر کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی ذاتی معاملہ نہیں تھا،میچ کی گرما گرمی میں ایسا ہوگیا،بہترین کارکردگی کے لئے بولرز میں جارحیت نظر آنی چاہیے۔ فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ میں اس وقت دباو¿ میں تھا،بہرحال یہی لیگ کی خوبصورتی ہے جو آپ کو بہتر ہونے میں مدد دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں