پاکستان ٹائم کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کی تحقیقات میںتیزی کی گئی ہے، اس حوالے سے ایف آئی اے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے فرخ حبیب کو طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے انہیں 21 فروری کو فیصل آباد آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے فرخ حبیب کیخلاف اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن کے متعلق انکوئری شروع کی ہے۔ ادارے کی جانب سے رہنما پی ٹی آئی پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے این ٹی یو کے عہدیدار تنویر حسین کے ساتھ مل کر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔