پاکستان ٹائم کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور پی ٹی آئی کی سینئےر رہنماءرہنما یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آئی ہے۔ آڈیو میں سی سی پی او یاسمین راشد کو باور کرا رہے ہیں کہ سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں۔
پاکستان ٹائم مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو میںیاسمین راشد غلام محمود ڈوگر سے سپریم کورٹ سے کوئی آرڈر جاری ہونے کا پوچھتی ہیں،جواب میں سی سی پی او غلام محمود کہتے ہیں کہ آرڈر ابھی تک نہیں ہوئے۔
آڈیو کو بغور سننے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ یاسمین راشد سی سی پی او سے پوچھتی ہیں کہ ان کا ارادہ کیا ہے جس پر غلام محمود ڈوگر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں۔ جیسے ہی آرڈ ر جاری ہوں گے ہمیں مل جائیں گے، جج صاحبان روانہ ہونے والی ڈاک پر دستخط کرتے ہیں اور یہ دستخط عدالتی وقت میں نہیں بلکہ عدالتی وقت کے بعد ہوتے ہیں۔
اس دوران یاسمین راشد سی سی پی او کو پارٹی چیئرمین عمران خان کی تشویش سے آگاہ کرتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ خان صاحب کافی تشویش میں ہیں جس پر سی سی پی او نے کہا کہ رات کو ڈاک دستخط ہوکر مل جائے گی۔ جس کے بعد یاسمین راشد پوچھتی ہیں کہ ویسے ہی پوچھ رہی ہوں کہ آج ہماری رات خاموشی سے گزر جائے گی ؟ یہ پوچھتے ہی یاسمین راشد قہقہہ لگاتی ہیں، جس پر سی سی پی او نے یقین دلایا کہ اللہ کرم کرے گا اپنا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/yasmeen-rashid-audio-leaked-1200x480.jpg)