پاکستان ٹائم کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے ترکیہ کو بھیجی جانے والی امداد کی تفصیل بتائی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لئے 1 لاکھ 71 ہزار خیمے بھیجے گا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات کے باوجود ترکیہ کے بہن بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات دہائیوں پر مبنی ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ ترکیہ بھیجے جانے والے خیموں کا بین الاقوامی معیار یقینی بنایا جائے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوری طور پر ترکیہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ پریزیڈنسی سے درکار خیموں کی خصوصیات کے حوالے سے مشاورت کی جائے۔ ترکیہ میں خیموں کی فوری ضرورت پوری کرنے کے لئے فضائی راستے سے خیمے بھیجے جائیں۔
شہباز شریف اس موقع پر مزید کہا کہ پاکستان میں خیمہ سازی کے صنعتکار اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ترکیہ کے بہن بھائیوں کی مدد کی خاطر خیمہ سازی کے صنعتکار حکومت کو کم نرخوں پر خیمے فراہم کریں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/turkey-imdad-1200x480.jpg)