ترکیہ میں زلزلے سے بچ جانے والا خاندان آتشزگی میں جاں بحق

پاکستان ٹائم مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ترکیہ میں زلزلے میں محفوظ رہنے والے خاندان پر ایک اور آفت ٹوٹ پڑی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے بچنے کے بعد خاندان نے دوسرے گھر میں پناہ لی تھی جہاں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک بچی کے سوا سب جل کر جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خاندان ترکیہ کے شہر نورداگی میں رہائش پذیر تھا۔ ان کا گھر زلزلے میں تباہ ہوگیا تھا جس پر یہ جنوب مشرقی شہر کونیہ منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے ایک مقامی گھر میں پنا لی ہوئی تھی۔
اس خاندان کی بدقسمتی یہ رہی کہ گھر میں اچانک آگ بھڑک ا±ٹھی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کسی کو نکلنے کا موقع نہ مل سکا۔ صرف ایک بچی کو کھڑکی سے باہر نکالا جا سکا۔ باقی پورا خاندان جل کر راکھ ہوگیا۔
اس افسوسناک واقعے میں والدین اور چار بچے جاں بحق ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں