پاکستان ٹائم سپورٹس رپورٹر کے مطابق پی سی بی منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کراچی واقعے کے تناظر میں پی ایس ایل میچز روکنے کی نفی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعات پیش آتے رہتے ہیں،پی ایس ایل جاری رہے گا۔
نجم سیٹھی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے،ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،لیگ کو برقرار رکھنا ایک چیلینج ہے، غیر معمولی تعاون پر سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی لیول پر ہم ویمن کرکٹ لیگ کا آغاز بھی کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب کراچی شارع فیصل پر پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد یہ خدشہ طاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید پی ایس ایل کے کراچی میں کھیلے جانے والے میچز روک دیے جائیں تاہم نجم سیٹھی نے ان تمام دعوﺅں کی نفی کی ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/najam-sethi-1200x480.jpg)