ُٓپاکستان ٹائم کے مطابق لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں تین روزہ فیض میلہ سج گیا ہے جو اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے ۔ فیض فیسٹیول کے دوسرے دن بھارت سے آئے معروف شاعر جاوید اختر نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نامور صداکار عدیل ہاشمی نے ’جادو نامہ‘ کے سیشن میں بھارت سے آئے مہمان شاعر جاوید اختر کے ساتھ گفتگو کی۔فیض میلے کے دوسرے دن بھی الحمراءکے تینوں ہالز، ادبی بیٹھک، آرٹ گیلری اور لان ادب و ثقافت کے شائقین سے بھرے رہے۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے دن 30سے زائد سیشنز منعقد ہوئے جن میں مختلف علمی، سماجی اور ثقافتی موضوعات پر اظہار خیالات کیا گیا۔آج فیض فیسٹیول کا تیسرا اور آخری دن جاری ہے جس میں ملک بھر سے عوام شرکت کر رہے ہیں