پاکسدتان ٹائم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جس پر اب فرخ حبیب کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ ان کا کہنا تھ ہے کہ حکومت ایف آئی اے کے ذریعے من گھڑت انکوائری کروا رہی ہے۔
اپنے بیان میںسابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے عمران خان کے وفادار ساتھیوں پر کیسز بنا رہے ہیں یہ اپنا شوق پورا کریں ہم ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ایف آئی اے پیش ہونے کے حوالے سے وکلا کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو ایف آئی اے نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کی تحقیقات کیلئے 21 فروری کو طلب کیا ہے ۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/farukh-habib-statement-1200x480.jpg)