شاداب شادی کے بعد بھی اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ملتان (ویب ڈیسک) شاداب خان کی دوران سفر بس میں سوتے کیوی بلے باز کولن منرو کے ساتھ مستی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اپنی ہی ٹیم کے بلے باز کولن منرو کو تنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے جسے صارفین نے خوب پسند کیا ہے ، پی ایس ایل8کے مقابلوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے جا رہی تھی ، دوران سفر بس میں سوار نیوزی لینڈ کے تجرنہ کار بلے باز کولن منرو اپنی نشست پر نیند کے مزے لے رہے تھے۔
جارحانہ کیوی بلے باز نے اپنا چہرہ کیپ کی مدد سے ڈھانپ رکھا تھا لیکن شاداب خان شرارت سے باز نہ ا?ئے۔ لیگ سپینر نے سوتے ہوئے کولن منرو کے کھلے ہوئے ہونٹوں کے درمیان انگلی ڈالی جس پر بلے باز نے ا?نکھیں کھول دیں۔ مزید پڑھیں: احسان اللہ شکر کرے کہ وہ مجھ سے بچ گیا: محمد حارث اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جسے صارفین نے خوب سراہا اور دلچپ تبصرے بھی کیے۔ویڈیو کو اب تک لاکھوں ویوز، لائیکس اور کمنٹس مل چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں