لاہور(وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے تاہم کارکنوں اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود ہونے کی وجہ سے انہیں کمرہ عدالت میں لیجانے کے لئے گاڑی سے نکالنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں،دوسری طرف سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اتنے رش میں عمران خان کو کمرہ عدالت میں لیجانا انتہائی مشکل ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی حاضری کو قبول کیا جائے جبکہ شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اتنے رش میں عمران خان پیدل چل کر کمرہ عدالت میں نہیں پہنچ سکتے،احاطہ عدالت تک عمران خان کی گاڑی کو لانے کی اجازت دی جائے،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے تاہم کارکنوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پولیس اور عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی کے اہلکار بے بس دکھائی دے رہے ہیں، عدالت جانے والے راستے بیرئیر لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق عمران خان لاہور ہائی کورٹ جانے کے لئے زمان پارک سے بہت بڑے قافلے کے ہمراہ روانہ ہوئے ،پی ٹی آئی کے سینکڑوں ڈنڈا بردار کارکن پارٹی چیئرمین کے ہمراہ موجود ہیں،
،عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو ہزاروں کی تعداد میں کارکن ان کے ہمراہ تھے ، کچھ کارکنوں نے عدالت عالیہ کے گیٹ پر چڑھنے کی بھی کوشش کی،لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت پر دستخط کی تصدیق کے متعلق معاملے میں تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان کو 5 بجے تک پیش ہونے کا آخری موقع دیا تھا دیا۔عدالت عالیہ کے حکم پر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قافلے کی صورت میں لاہور ہائیکورٹ پہنچے،ان کے ہمراہ کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔پی ٹی آئی کارکنوں نے عدالت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جبکہ ایک کارکن نے دروازے پر ڈنڈے بھی برسائے،پولیس تمام تر کوششوں کے باوجود راستہ بنانے میں ناکام ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Imran-Kha-LHC-1200x480.jpg)