اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر دفاع اورپاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کے ملک دیوالیہ ہونے سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق دو روز قبل وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے اور ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔خواجہ آصف کے اس بیان پر سیاسی مخالفین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن کے ہی ڈاکٹر مصدق ملک،رانا ثناء اللہ سمیت دیگر نے اپنی پارٹی کے مرکزی رہنما کے بیان سے لاتعلقی کرتے ہوئے اس بیان کو غلط قرار دیا تھا،اب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے یہ بیان سیاسی تناظر میں دیا تھا،ہم جن مشکل حالات سے گزر رہے ہیں،وزیر دفاع ان کا ذکر کر رہے تھے انہوں نے یہ تکنیکی لحاظ سے نہیں کیا۔عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Bilawal-BHutto-Khawaja-Asif-1200x480.jpg)