لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے 70 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے پنجاب کے حلقوں میں ضمنی الیکشن روک دیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں شاہ محمود قریشی ،پرویز خٹک،اسد عمراور فواد چوہدری سمیت 70 مستعفی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں استعفوں کی منظوری چیلنج کی گئی تھی، جس پر آج سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی اراکین نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف پیش کیا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظوری سے قبل ارکان کا موقف نہیں لیا۔عدالت نے تمام 70 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا، اور پنجاب کے حلقوں میں ضمنی الیکشن بھی روکنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن کی حد تک معاملہ 7 مارچ کو سنا جائے گا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Denotify-1200x480.jpg)