وفاقی دارالحکومت میںزیادتی کا ایک اور شرمناک کیس سامنے آ گیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایف نائن پارک اسلام آباد میں زیادتی کے2 ملزموں کی پولیس مقابلے میں عبرت ناک موت کے بعد وفاقی دارالحکومت میںاجتماعی زیادتی کا ایک اور شرمناک واقعہ پیش آ گیا ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے شالیمار پولیس سٹیشن میں راوالپنڈی کی رہائشی خاتون نے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کی امجد خان اورعامر زمان نامی افراد کے ساتھ واقفیت تھی اور وہ کئی مرتبہ نوکری کی پیشکش کرچکے تھے۔کال سینٹر میں نوکری ختم ہونے کے بعد اس نے امجد خان اورعامرزمان سے رابطہ کیا اور نوکری کے لیے مدد مانگی۔مدعیہ نے کہا ہے کہ 18 فروری کو امجد خان نے اسے بلایا۔ جہاں عامر زمان بھی ساتھ تھا۔ ملزمان پہلے گاڑی میں بٹھا کر گھماتے رہے اور نازیبا حرکات شروع کر دیں۔شور مچانے پر ملزمان نے گاڑی سیکٹر ایف11 میں واقع فلیٹس کی عقبی طرف ویرانے میں روکی، ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی دی، جس کے بعد انہوں نے گاڑی میں ہی زیادتی کی۔چند روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر ایف 9 کے پارک میں ایک لڑکی کو 2 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،چند روز بعد ہی دونوں ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں