کراچی( نیوزرپورٹر) سندھ حکومت نے دہشت گرد کارروائیوں کو روکنے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کو فوری ضبط کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں پولیس حکام نے بریفنگ دی، سادہ لباس مسلح افراد کے خلاف بھی کریک ڈاو¿ن کیا جائے گا، اس موقع پر صوبائی وزیر مکیش کمارچاولا اور ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے صوبے میں دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کی روک تھام کرنے کے لئے اپلائڈ فار رجسٹریشن اوربغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کو فوری ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ان اقدامات کا فیصلہ کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد کیا گیا۔امن و امان سے متعلق اجلاس کے دیگر فیصلوں بارے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہشرجیل میمن نے کہا کہ اپلائیڈ فار رجسٹریشن گاڑیوں کے مالکان کو ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں، بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی چلانے پر بلاتفریق ایکشن ہو گا، کسی کو رعایت نہیں ہو گی، بغیر رجسٹرڈ گاڑی کوئی بھی شو روم والا نہیں بیچ سکتا، بغیر رجسٹرڈ گاڑی پر جرم ہو گا تو شو روم والے کے خلاف کارروائی ہوگی، میڈیا کو بھی ایسے مواقع پر سکیورٹی کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا، ایک ہفتے بعد بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اوپن لیٹر پر گاڑی ضبط ہو گی، اس میں کسی کو کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے، دہشتگردی کے واقعہ
کے بعد وجوہات کا جائزہ لیا گیا، سندھ حکومت نے اہم فیصلے کئے ہیں، واقعہ میں کنٹرول میں تاخیر کی وجوہات پر یہ فیصلے کئے گئے ہیں، اس وقت ملک کو درپیش چیلنجز کو بھی دیکھنا ہے، واقعہ کے موقع پر سڑکوں کے حوالے سے پیغام رسانی اداروں کے ذریعے ایک لائن سکیورٹی کے پہنچنے کیلئے کلیئر رکھا جائے گا، اس پر عملدرآمد کے لئے عوام سمیت سب کو تعاون کرنا ہے، اس علاقے کے ایس ایس پیز اور ڈی سی کی مشاورت سے فلاحی اداروں کو چلنا ہو گا، ان کی مشاورت کے مطابق ایمبولینس پہنچائی جائیں۔