پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبر پختونخواحاجی غلام علی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کا فیصلہ مسترد کردیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں،الیکشن سے متعلق میری بات لوگ سمجھ چکے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ نہ فنڈز مل رہے ہیں اور نہ ریٹرننگ آفیسرز مل رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ میں نے کہہ دیا تھا کہ پہلے مشاورت کریں۔دوسری طرف مولانا فضل الرحمان نے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ دئے جانے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج عارف علوی نے جس طرح خود کو بادشاہ سلامت اور تحریک انصاف کا ورکر سمجھ کر آئین کو پاو¿ں تلے روندھتے ہوئے اس کی صریحاً خلاف ورزی اور گورنرز اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت کی ہے، یہ واضح مس کنڈکٹ ہے،الیکشن کمیشن کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہئے۔دوسری جانب ماہر قانون سابق اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت گورنر ایکٹ کرتا ہے، قانون میں لکھا ہے کہ صدر جنرل الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں، اگر مشاورت کو گورنرز نے انکار کردیا ہو تو صدر اختیار استعمال کرسکتے ہیں ، الیکشن کمیشن نے صدر کو لکھے خط میں بڑے سخت الفاظ استعمال کیے ہیں، اب یہ معاملہ عدالت میں چلا جائے گا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/gov-kpk-1200x480.jpg)