ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر دھماکہ

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر زوردار سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس میں ان کے گھر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاکستان کی معروف شوبز جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھرسلنڈر دھماکہ ہوا۔ دھماکہ اتنا زوردارتھا ان کے گھر کو جزوی نقصان ہوا تاہم کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ سلنڈردھماکہ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 10 میں رپورٹ ہوا۔ دھماکے کی نوعیت اتنی شدید تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکے سے گھر کا ایک حصہ مکمل منہدم ہو گیا جبکہ کئی کمروں کو جزوی نقصان پہنچا ۔ایمن اور منیب کے گھر امدادی ٹیموں نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے فیملی کو ریسکیو کیا، دھماکے سے تباہ شدہ گھر کی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں تباہ شدہ گھر کو واضح دیکھا جا سکتا ہے ۔ایمن اورمنیب کے مداحوں نے ان کی خیریت کے لئے دعا کی ہے۔ شوبز کے اس جوڑے کی شادی 21 نومبر 2018 کو ہوئی۔ ایمن اور منیب دونوں ہی سوشل میڈیا پر خاصے ایکٹیو ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں