پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاملات ،بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 99 فیصد معاملات طے ہوگئے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خزانہ خامد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےساتھ 99 فیصد معاملات طے ہوگئے ہیں، آئندہ دو سے تین دن میں سیٹلمنٹ ہو جائے گی، پاکستان کے معاشی چیلنجز فوری طور پر ختم نہیں ہوں گے، البتہ دو سے تین ماہ میں حالات معمول پر آجائیں گے۔اجلاس میں عمر یعقوب شیخ نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے زرمبادلہ ذخائر پر برا اثر پڑا، رواں ہفتے دو قرضوں کی ادائیگی روول اوور ہونے والی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی بل 2023 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نواں جائزے کا رواں ہفتے سٹاف لیول معاہدہ طے ہونے کا امکان ہے ساتھ ہی آئی ایم ایف نے منی بجٹ لائے جانے کے اقدام پر اظہاراطمینان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں