جیل بھرو تحریک،رانا ثناءاللہ بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اوروفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کو عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے،عمرانی ٹولے کے تین چار لوگ آج قابو میں آگئے، 500 افراد کی گرفتاری کا بندوبست کر رکھا تھا، تین گاڑیوں میں صرف 80 کے قریب لوگ بیٹھے ،عمران خان کو غلط فہمی ہے کہ لوگ اس کے ساتھ ہیں ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پی ٹی آئی کے معصوم کارکنوں کو اپنی سازش کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا، لیکن جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی، عوام نے جیل بھرو تحریک کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا ہے، آج 300 سے 400 لوگ جمع ہوئے، حکومت نے 500 افراد کی گرفتاری کا بندوبست کر رکھا تھا، تین گاڑیوں میں 80 کے قریب لوگ بیٹھے جنہیں حراست میں لیا گیا، عمران خان ٹولے کے تین چار لوگ آج قابو میں آگئے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا عمران خان نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمنی میں بدل دیا ہے، ہم عمران خان کو اپنا سیاسی حریف سمجھتے ہیں لیکن اگر عمران خان ہمیں دشمن سمجھتا ہے تو پھر وہ ہمارا دشمن ہی ہے، تم چاہتے تو دوبارہ یہ ملک یرغمال بن جائے تو ہم یہ نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کو مل بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش بھی کی گئی، ہم سے بات نہیں کرنا چاہتے تو ہم سے بھی توقع نہ رکھو۔دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خوداپنی ضمانت کرالی،یہ جیل بھرو نہیں جیل بچو تحریک ہے ، یہ جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش کی تحریک ہے، یہ شخص کہتا ہے میں پیش نہیں ہوں گا، تماشا لگا رکھا ہے آپ کو عدالت، نیب اور ایف آئی اے بلارہی ہے، جیل بھروتحریکیں ضمانتوں سے نہیں شروع ہوتی، یہ جیل بھروتحریک نہیں جیل سے بچو کی تحریک بن گئی ہے، روزفلمیں چلاکرتماشے نہ کروعمران خان جواب دو، نواز شریف جے آئی ٹی اپنے بچوں کیساتھ گیاتھا، تم زمان پارک بنکر میں بیٹھ جاو¿ تمہارے بچے باہرہیں اور دوسرے کے بچوں کو کہتے ہو جیل بھرو۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ کیسی تحریک ہے جس کالیڈرپلاسٹرباندھ کرضمانت پارک میں بیٹھاہے، عمران خان خود زمان پارک نہیں بلکہ ضمانت پارک میں بیٹھا ہے، لاہور میں ڈوگر صاحب کی سرپرستی میں جیل بھرو تحریک شروع کررہےہیں ، پشاور،پنڈی یا اسلام آباد سے جیل بھروتحریک کاآغازکیوں نہیں کیا؟ یہ لاہور میں تماشاکر رہے ہیں کیونکہ کے پی سے جھنڈی ہوچکی ، پنجاب کی 12 کروڑ آبادی سے 1200 لوگوں پر بات آگئی، جیل بھرو تحریک کا آغاز عمران خان کی گرفتاری سے ہونا چایئے، سیاسی گرفتاری ہمارامقصدہوتا تو بہت پہلے کرچکے ہوتے، جیل بچو ضمانت سے جیل بھرو تحریک نہیں چلاسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں