کراچی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب معطل کیا جائے،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو چٹھی لکھ دی

کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی میں قومی اسمبلی کے 9حلقوں پر ضمنی الیکشن معطل کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے ارکان اسمبلی نے شہر قائد کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے شیڈول پر عملدرآمد معطل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے خط میں مو¿قف اپنایا کہ کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن کو معطل کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر چکی ہے۔خط میں کہا گیا کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن کا شیڈول بھی معطل کیا جا چکا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں فیصلہ معطل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں