لیسکو نے کروڑوں روپے کے نادہندہ 19سرکاری اداروں کی بجلی کاٹ دی

لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سینٹرل سرکلز نے مختلف سب ڈویڑنز کی سرکاری نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19 سرکاری دفاتر اور اداروں کے کنکشنز منقطع کردیئے گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “لیسکو کی جانب سے چنبہ ہاوس، سٹیٹ گیسٹ ہاو¿س کا کنکشن منقطع کر دیا ہے جبکہ تھانہ ریس کورس، اچھرہ، ٹیمپل روڈ، جیل سٹاف کالونی شادمان، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیروز پور روڈ کا کنکشن منقطع کیا گیا ہے۔لیسکو نے تمام سرکاری ادارے مجموعی طور پر لیسکو کے 22 کروڑ روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں اور متعدد بار بل ادا کرنے کے نوٹسز بھجوائے مگر بل ادا نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو چودھری محمد امین کی جانب سے ریکوری کی سخت ہدایات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں