پرویز الٰہی ،شیخ رشید اور فرح گوگی کے خلاف اینٹی کرپشن نے کمر کس لی

لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشیداحمد، ، سابق وزرائے اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،چوہدری پرویز الٰہی، سمیت فرح گوگی، محمود الرشید، مونس الٰہی سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ سابق وزرا کے محکموں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف بھی انکوائری کو ری اوپن کر دیا گیا ہے جبکہ صوبے بھر کی تمام ہاوسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پرویزالٰہی نے کتنی ہاوسنگ سوسائٹیز کو ریلیف دیا؟ کتنے رقبے کی منظوری دی گئی اور کتنے رقبے پرسوسائٹیز بنائی گئیں؟ سب کی تحقیقات کی جائیں گی۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے فرخ گوگی کےخلاف نئے سرے سے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ایل ڈی اے کے معاملات پر انکوائری کو موخر کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کےخلاف انکوائری کو ری اوپن کردیا گیا ہے۔رنگ روڈ سکینڈل کی فائل کو بھی دوبارہ انکوائری کیلئے اوپن کردیا گیا ہے، سابق پی ٹی آئی اور ق لیگ کے وزرا کوانکوائری کیلئے بلایا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاںمحمود الرشید، مونس الٰہی اور دیگر سابق وزرا کے محکموں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن کو کرپٹ افسران اورسابق وزرا کو گرفتار کرنے کا حکم بھی مل گیا ہے، اس حوالے سے اگلے ہفتے سے انکوائریاں اور گرفتاریاں ہونے کے امکانات ہیں۔ پی ٹی آئی دور کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، سرکاری محکموں کے سینئر افسران کو انکوائری میں ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے، جو افسر ریکارڈ میں تعاون نہیں کرے گا اسے گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں