لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ پر سنگین ترین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ پی ٹی آئی چیئرمین کو قتل کرانا چاہتے ہیں ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق تحریک انصاف کی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے معاملے پر 22 جنوری کو نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی) بنا دی ہے جس پر ہمیں اعتراض ہے، نئی جے آئی ٹی میں وہ چار لوگ شامل ہیں جنہوں نے ہمارا کیس خراب کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مقبول ترین لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہوا، پہلے بھی عمران خان پر حملے کے ثبوتوں میں خردبرد ہوئی اور کیس کی تفتیش نہیں کی گئی، عمران خان کہتے ہیں حملے میں موجودہ حکومت ملوث ہے، حملے کی رپورٹ ہائیکورٹ میں موجود ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہمیں نے مریم نواز سے زیادہ جھوٹا کوئی نہیں دیکھا، مریم بی بی تمہاری پرورش ہی ٹھیک نہیں ہوئی، اگر تمہاری پرورش ٹھیک ہوتی تو تم ایسا نہ نکلتی،تمہارے نمبر کم تھے تو تمہارے ابا نے کالج کے پرنسپل کوہی ہٹا دیا تھا، مجھے سارا پتہ ہے کیونکہ میں اس وقت وہاں پڑھاتی تھی، میں ابا جی سے کہوں گی، ابا جی نے یہ بھی کر دینا ہے ، ابا جی نے وہ بھی کر دینا ہے ، بی بی ایسے کام نہیں چلے گا ،
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/332524199_505222941576535_7774810558714676400_n-1200x480.jpg)