لاہور ( سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے آئندہ قومی اور صوبا ئی انتخابات پارٹی کے انتخابی نشان پر لڑنے کا اعلان کردیا۔مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے فیصلے کی منظوری دے دی۔ملک بھر سے پارٹی امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ مرکزی دفتر میں سیاسی امور کی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کی۔ پروفیسر ساجد میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں پارٹی کو سیاسی طور پر منظم کیا جاۓ گا،دینی اور جمہوری اقدار کا تحفظ کیا جاۓ گا۔ قرآن وسنت کی بالادستی اور استحکام پاکستان کے لیے جدوجہد تیز کی جاۓ گی، ملک بھر میں رابطہ عوام مہم چلائی جاۓ گی۔اہل حدیث ووٹرز کو بیدار کریں گے۔سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ بلدیاتی سطح پر جماعت کو فعال کیا جاۓ گا۔پاکستان کا حقیقی اسلامی تشخص بحال کریں گے۔محلاتی سازشوں سے ملک میں جمہوریت کمزور ہو ئی ملک بھر کے تنظیمی دورے کیے جائیں گے،ترجمان کاشف نواز رندھاوا نے کہا سیاسی طور پر آزادانہ فیصلے کرنے کا وقت آگیا۔قائدین جماعت کے فیصلوں سے پارٹی میں نیا تحرک پیدا ہو گا ۔ معتصم الہی ظہیر نے کہا کہ تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔انتخابات میں اپنی طاقت منوائیں گے۔اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم۔صوبا ئی امیر مولانا عبدالرشید حجازی۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات کاشف نواز رندھاوا۔چیئرمین سیاسی امور حافظ معتصم الہی ظہیر۔ناظم سیاسی امور حافظ محمد علی یزدانی۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد۔مولانا سبطین شاہ۔سید ذاکر شاہ۔مولانا روح اللہ توحیدی۔مولانا ابراہیم طارق۔مولانا الطاف۔ حافظ شفیق کاشف ۔حافظ بابر فاروق رحیمی اور مولانا یوسف پسروری نے شرکت کی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/328634714_598849365492344_627645490857486984_n-1200x480.jpg)