کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان سندھ میں بھی ”جیل بھروتحریک“ چلائیں ،انہیں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کریں گے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بغیررجسٹریشن گاڑیوں کی پکڑدھکڑجلد شروع ہوجائے گی قانون سے بالا ترکوئی نہیں ہے،پولیس اور ایکسائز ڈیپاٹمنٹ نے کارروائی شروع کردی ہے آج اور کل بڑا کریک ڈاو¿ن شروع ہوجائے گا قانون کسی کوہاتھ میں لینے نہیں دی جائے گا۔شرجیل میمن نے چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سندھ میں بھی جیل بھروتحریک چلائیں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کریں گے، عمران خان برطانیہ میں بھی” جیل بھروتحریک“ شروع کری اور اپنے بچوں کو بھی تحریک میں شامل کریں، عمران خان صرف عدالتوں سے ریلیف چاہتے ہیں۔
