عمران خان کی نااہلی بارے منظور وسان نے تہلکہ خیز پیشگوئی کردی

کراچی(سٹاف رپورٹر)خوابوں اور پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت پانے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظوروسان نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے سربراہ عمران خان کے آئندہ ماہ نااہل ہونے اور جیل جانے کی تہلکہ خیز پیشگوئی کی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ نااہل ہوجائیں گے اور پرانے مقدمات بھی کھل جائیں گے، وہ جب نااہل ہوں گے اور جیل جائیں گے تب ان کے پرانے ساتھی علیحدگی اختیار کریں گے۔منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لئے دیگر رہنما بھی جیل نہیں جانا چاہتے”جیل بھرو تحریک “چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے” جیل بھروتحریک “کے لئے سب سے پہلے خود گرفتاری دینا پڑتی ہے۔منظور وسان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی سے چھوٹے سرکاری ملازمین اور مزدور طبقہ کافی پریشان ہے، عمران خان دور میں ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، چھوٹے گریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 70 فیصد بڑھائی جائیں، مزدوروں کی بھی مزدوری میں اضافہ کا اعلان کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں