اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے عدالت کے باہر پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کیئے جانے کا نوٹس لے لیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سربراہ عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں نے میڈیا کو احاطہ عدالت میں داخلے سے روکا تھا۔پولیس نے عمران خان کی پیشی کی کوریج کے لئے آنے والے صحافیوں کو دھکے دیے اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کی جانب سے سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن ثاقب بشیر جبکہ صحافی ذیشان سید، صحافی ادریس عباسی اور عباس شبیر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوریج کےلئے عدالت آنے والے صحافیوں پر پولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق نے آئی جی پولیس اسلام آباد اور چیف کمشنر کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے اسسٹنٹ کمشنرکی عدالت میں موجودگی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر احاطہ عدالت میں کیا کرنے آئے؟ چیف کمشنروضاحت دیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/332019268_769539881205560_6629302558549784051_n-1200x480.jpg)