سونا بھی ڈالر کے نقش قدم پر چل پڑا

کراچی(کامرس رپورٹر)ڈالر کی بلند پرواز دیکھتے ہوئے پاکستان میں”گولڈ“ نے بھی رنگ پکڑ لیا ہے،پاکستان میں ڈالر کے ساتھ سونے کی قیمتوں میں بھی آج بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 2700 روپے کے بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 97 ہزار 100 ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 2315 روپے مہنگا ہو کر 1 لاکھ 68 ہزار 981 روپے کا ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 27 ڈالر اضافے کے بعد فی سونا 1837 ڈالرز پر آ گیا ہے۔

دوسری طرف انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ سامنے آیا ہے،جس کے بعد روپے کی بے قدری بدستور جاری ہے۔کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 61 پیسے مہنگا ہوگیا،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 266 روپے 11 پیسے پر بند ہوا۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 261 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔گزشتہ ماہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کمی دیکھی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں