حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح بڑھا دی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے بعد حکومت نے تمام پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر تک لیوی عائدکردی ہے ۔
ُُ”پاکستان ٹائم “ کے مطابق حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد ہوگی۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح بڑھا دی ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 45 روپے کر دی گئی ہے،اس سے قبل ہائی سپیڈ ڈیزل پر 40 روپے لیوی لی جارہی تھی،اب اس میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 7 روپے77 پیسے بڑھا دی گئی ہے،مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 8 روپے 2 پیسے ہو گئی ہے،لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 27 روپے87 پیسے ہوگئی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں