مریم اورنگزیب نے”جیل بھرو تحریک“ بارے ایسی بات کہہ دی کہ کپتان کے کھلاڑی آگ بگولہ ہو جائیں

اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیراطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مرین اورنگزیب پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سربراہ عمران خان پر تنقید اور طنز کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں،اب وفاقی وزیر اطلاعات نے تحریک انصاف کی ”جیل بھرو تحریک“معطل کرنے پر ایسا طنز کیا ہے کہ کپتان کے کھلاڑی آگ بگولہ ہو جائیں گے۔
ُُ”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ” او بھائی! کون سی جیل بھرو تحریک؟ مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوا، تحریک اب شروع ہو گی جب تم جرائم پر جیل جاو گے، آئین کا تحفظ تمہارا فرض تھا جب تم نے عالمی سازش کے جھوٹ سے صدر، سپیکر، ڈپٹی سپیکر سے آئین شکنی کرائی، آئین شکن، فارن ایجنٹ اور توشہ خان چور کا کٹہرے میں نہ آنا آئین اور قانون کا مذاق ہو گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہم عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، آئین کا تحفظ سپریم کورٹ کا فرض تھا اور معزز ججز نے آج اپنے فیصلے کے ذریعے یہ فرض نہایت بہادری سے نبھایا ہے، یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی پر تصدیق کی ایک مہر ہے،ہم اپنی جیل بھروتحریک معطل کررہے ہیں اور خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم کی جانب بڑھ رہے ہیں۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی جانب سے جاری” جیل بھرو تحریک“ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں