حکومت نے کسانوں پر بھی بجلیاں گرادیں

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی شرائط پر کسانوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کردی، زرعی صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت حکومت نے کسانوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کردی۔ زرعی صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی، کسانوں کو آج سے بجلی 13 روپے کے بجائے 16.60 روپے فی یونٹ ملے گی۔رپورٹ کے مطابق کسان پیکیج کے تحت کسانوں کو بجلی پر 3.60 روپے فی یونٹ سسبڈی دی گئی تھی، زرعی صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے سے جون 2023ءتک حکومت کو 14 ارب روپے اضافی حاصل ہوں گے۔پاور ڈویژن نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے کے الیکٹرک سمیت بجلی تقسیم کار کمپنیز کو خط لکھ دیا، جس کی کاپیاں وزارت خزانہ اور وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔دوسری جانب کسان تنظیموں نے بھی حکومت کے اس ”کسان دشمن“ فیصلے کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے لئے احتجاج کی تیاری شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں