رحیم یار خان: بس خوفناک حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق، 24 زخمی

حادثے میں عبدالغفور، محمد صادق اور عمر دین نامی مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پنجاب کے ضلع صادق آباد سے پاکپتن جانے والی بس رحیم یار خان سے 90 کلومیٹر دور تحصیل لیاقت پور کے قریب الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے.

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مسافر بس کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں الٹ گئ رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار بس میں 50 کے قریب مسافر سوار تھے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس خطرناک موڑ کے قریب تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ خوفناک بس حادثے کے نتیجے میں 45 سالہ عبدالغفور، 45 سالہ محمد صادق اور 75 سالہ عمر دین نامی مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 24 زخمیوں کو لیاقت پور اور خانپور کے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں