آرمی چیف شہباز شریف سے ملنے وزیر اعظم ہاوس پہنچ گئے،کیا گفتگو ہوئی؟جانئے

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے،جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لئے سیاسی و عسکری قیادت پرعزم ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے،جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سول اور عسکری قیادت کے دوران ہونے والی ملاقات میں ملک کی علاقائی اور امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال میں اس ملاقات کو انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل لاہور میں بھی سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں آئندہ عام انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاہم اس ملاقات کے حوالے سے میڈیا کو لا علم رکھا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں