آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی ،وزیراعظم سردار تنویر الیاس خوشی سے نہال

مظفرآباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم آزادجموں و کشمیراور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے صدر سردار تنویر الیاس خان کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کے نئے مرحلے میں ایک بار پھر تاریخی کامیابی حاصل کرلی،ضلع نیلم سے پاکستان تحریک انصاف کے غلام مجتبیٰ بھاری اکثریت سے چیئرمین اور نثار احمد وائس چیئر مین منتخب ہو گئے،ضلع مظفر آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امتیاز عباسی چیئر مین منتخب ہوئے،آزاد کشمیر کے تیسرے بڑے ضلع باغ سے جو کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا حلقہ انتخاب اور آبائی ضلع ہے باغ سٹی سے پی ٹی آئی کے میجر عبدالقیوم میئر اور افراز گردیزی ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے،ضلع باغ سے تحریک انصاف کے پروفیسر آصف علی چیئر مین ضلع کونسل اور فہیم فاروق وائس چیئر مین منتخب ہو گئے، ضلع میر پور سے پی ٹی آئی کے نوید اختر گوگا چیئرمین اور عدنان وائس چیئر مین منتخب جبکہ میرپور سٹی سے پی ٹی آئی کے عثمان خالد میئر اور محمد رمضان چغتائی ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے۔ ضلع سدہنوتی سے پاکستان تحریک انصاف کے امجد جاوید چیئرمین اور سردار فراز وائس چیئر مین منتخب،ٹاو¿ن کمیٹی تراڑکھل ضلع سدہنوتی سردار ابرار حفیظ چیئر مین اور سردار گلفراز وائس چیئر مین منتخب ہو گئے،کھائی گلہ ٹاو¿ن سے طلعت محمود میئراور الطاف اکبر خان ڈپٹی مئیر بن گے۔ ضلع کوٹلی سے پی ٹی آئی کے چوہدری عبدالغفور چیئر مین ضلع کونسل، کوٹلی سٹی سے تحریک انصاف کے چوہدری محمد تاج میئر اور راجہ ریاست ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق آزادکشمیر میں گزشتہ تین دہائیوں میں مختلف حکومتیں انتظامی و سیاسی مصلحتوں کا شکار ہوتی رہیں اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ کرا سکیں،موجودہ انتخابات کے سلسلے میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے مشکلات کے باوجود تاریخی فیصلہ کیا اور اس پر عمل کر کے دکھایا،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف سیاسی خیالات کے افراد وزیراعظم کے اس اقدام کے معترف ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر کو حالیہ بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد کے علاو¿ہ شفاف اور غیر جانبدار کروانے کا سہرابھی جاتا ہے کیونکہ کسی سیاسی جماعت نے انتخابات کی شفافیت کو چیلنج نہیں کیا۔دوسری طرف وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیرو صدرپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ضلع،سٹی و یونین کونسل کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی لینڈسلائیڈ کامیابی پر پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے 10 میں سے7 اضلاع میں چیئرمین ضلع کونسل پر تحریک انصاف کی کامیابی عمران خان کے نظریے کی جیت ہے،بلدیاتی انتخابات کے بعد خطہ میں تعمیر وترقی کاعمل تیز ہوگا،بلدیاتی انتخابات میں کامیابی عوام کا پی ٹی آئی حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے، میئرشپ میں بھی پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے کامیاب ہونے والے امیدواران کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کہ ویژن اور مشن کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے 32 سال بعد آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا،تحریک انصاف کی حکومت نے32 سال کے بعد بنیادی جمہوری ادارے فعال کیے۔ ضلع،سٹی و یونین کونسل کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب ممبران کومبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ممبران ذمہ داریوں کا حلف اٹھانے کے بعد ان اداروں کی فعالیت کے لیے کردار ادا کریں گے، تمام نو منتخب چیرمین وائس چیئرمین میئر اور ڈپٹی میئرز کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،آزادکشمیر میں بنیادی مسائل کے حل کا واحد ذریعہ بلدیاتی ادارے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے ان اداروں کو تمام وسائل اور اختیارات مہیا کرے گی،بلدیاتی انتخاب کا انعقاد ہمارے انتخابی منشور کا وعدہ تھا جو ہم نے پورا کر دکھایا،تحریک انصاف کی حکومت عوامی امنگوں،تعمیر و ترقی ودیگر وعدے بھی اسی طرح پورے کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے،بلدیاتی انتخابات کے ذریعے طویل عرصہ بعد آزادکشمیر میں عوام کے اندر اپنے حقوق کا شعور اجاگر ہوا اور نوجوان قیادت سامنے آئی،سیاسی بصیرت اور آگہی نے خطہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائے ہیں،یہ نوجوان ہمارا اصل اثاثہ ہیں۔
جماعتی کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آج بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا ہے، امید ہے نومنتخب ممبران عوامی اعتماد پرپورا ترنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں گے،عوام نے جس اعتماد اور یقین کے ساتھ نومنتخب بلدیاتی ممبران کو مینڈیٹ دیا ہے، اب اس کا تقاضا ہے کہ نومنتخب ممبران جوش جذبے اور ولولے کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے کے لیے سرگرم ہوں،حکومت آزادکشمیر نے تمام تر،رکاوٹوں وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود بلدیاتی نظام اور ادارے فعال کیے ہیں،اب ان اداروں میں بیٹھنے والے افراد کا فرض ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں،حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے جب تک ان اداروں کو اختیارات اور وسائل نہیں ملتے،عوام کے مسائل اور ان کی دہلیز پر حل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ، نومنتخب بلدیاتی ممبران کا فرض ہے کہ مسائل کی نشاندہی کریں اور ان کے حل کے لیے حکومت کو تجاویز دیں،بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی واضح کامیابی عوام کی جانب سے حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا واضح اظہار ہے،عوامی مینڈیٹ کا تقاضا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی،حکومت کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ضلع کونسل،میونسپل کارپوریشنز،میونسپل کمیٹیز اور ٹاو¿ن کمیٹیز،یونین کونسلز کے نمائندگان کو اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا،حکومت نے نوجوانوں،خواتین،مزدور اور کسانوں کو بھی بلدیاتی اداروں میں بھرپور نمائندگی دی ہے،نوجوانوں کی آبادی کل آبادی کا 60فیصد اور ان کی اکثریت تحریک انصاف سے وابستہ ہے،آج کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تحریک انصاف سے ہی امیدیں وابستہ ہیں اور تحریک انصاف ترقی یافتہ،خوشحال اور استحصال سے پاک معاشرے کے لیے نوجوانوں کی توقعات پر اترنے کی کوشش کررہی ہے،بلدیاتی نظام جمہوریت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتا ہے اور اس نظام کی مضبوطی سے پارلیمانی جمہوری نظام کو تقویت ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں