”حکومت نے پاکستان کو غریب کے لئے موت کو کنواں بنا دیا ‘ڈالر مہنگا ہونے پر شیخ رشید برس پڑے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر برستے ہوئے کہا ہے کہ کل حکومت نے پانچ روپے پیٹرول سستا کیا ،آج ڈالرتین سو روپے تک پہنچا دیا،حکومت نے پاکستان کو غریب کے لئے ”موت کو کنواں“ بنا دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان اور شرح سود میں اضافے پر سیاسی رہنما عوام کی حمایت میں سامنے آگئے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شرح سود 20 فیصد کردی گئی، کل حکومت نے5 روپے پیٹرول سستا کیا آج ڈالر300 روپےتک پہنچادیا،موجودہ حکومت نے پاکستان کوغریب کے لئے موت کا کنواں بنا دیا ہے، جب ریزرو 3 بلین ڈالر رہ جائیں تو حکومت کا کھیل ختم اور پیسا ہضم ہوجاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) نے ابھی مزید بجلی گیس اور ایل پی جی کے ریٹس بڑھا کر پاکستان کوغریب کے لیے ڈیتھ زون بنانا ہے۔دوسری طرف معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک میں مہنگائی بھی بڑھے گی، جو چیزیں ہم برآمد کرتے ہیں ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔سینئر تجزیہ کار نذیر لغاری کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کی معیشت مشکل میں ہوتی ہے تو حکومت میں بیٹھے لوگوں کو ذاتی فائدہ ہوتا ہے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں امیر طبقے کو رعایت دی جاتی ہے جبکہ غریب طبقے کا خیال کسی کو نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں