کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ملیربن قاسم میں ریپ کے بعد چھ سالہ بچی کے قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ایس ایس پی حسن سردار کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم انتظار بچی کا پڑوسی ہے جس نے بچی کو بہلا پھسلا کراغوا کیا پھر ریپ کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا کہ اللہ رکھا نے لاش ٹھکانے میں ملزم انتظارکی مدد کی تھی۔بچی کے والد اعظم کا کہنا ہے کہ امید ہے حکومت ملزمان کو سزا دلوئی گی آج ہمارے بچی کے ساتھ ہوا کل کسی اور بچی کے ساتھ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتارملزمان کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے، ہم غریب لوگ ہیں، کوٹ کچہری کے دھکے نہیں کھاسکتے، گرفتار ملزمان کوسخت سے سخت سزا دلوائی جائے، ایسا نہ ہو کہ ملزمان چند دنوں کے بعد آزاد ہوجائیں۔یاد رہے کہ کراچی کے علاقے سٹیل ٹاو¿ن سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والی6 سالہ بچی کی لاش مل گئی تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی جبکہ لاش کے ہاتھ پاو¿ں بندھے ہوئے تھے اور بچی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس سرجن کے مطابق بچی کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا بچی کے جسم پر زیادتی کے نشانات موجود تھے، کیمیکل ایگزامن اور ڈی این اے کے لئے سیمپل لیے گئے ہیں۔واقعے کے بعد لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے سے اسٹیل ٹاو¿ن روڈ کوٹریفک کیلئے بند کردیا تھا۔مظاہرین کا حکام سے مطالبہ تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔ایس ایس پی ملیر نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/334325951_865268228106333_9081287620761087092_n-1200x480.jpg)