اسلام آبار(سٹاف رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )نے لفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق آج ہی بغاوت کے مقدمے میں بری ہونے والے بزرگ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے خلاف اب ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امجد شعیب نے وزیراعظم شہبازشریف پر اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کا الزام لگایا تھا، اور ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں عوام کو ریاست کے خلاف کرنے کی کوشش کی تھی۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب تین مرتبہ ایف آئی اے کی انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہوئے لیکن تینوں مرتبہ انویسٹی گیشن ٹیم کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے بغاوت کے مقدمے میں رہائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا تھا کہ میرے خلاف یہ تیسرا جھوٹا مقدمہ تھا، جس میں اللہ نے سرخرو کیا، میں اس ملک کے لئے ہر دم حاضر ہوں، میں نے آج تک کسی سے کوئی عہدہ نہیں مانگا اور نہ ہی میرا کسی جماعت سے تعلق ہے، میں کبھی بھی عمران خان یا کسی دوسرے لیڈر سے نہیں ملا، میں جو بھی بات کرتا ہوں اپنے ملک کے لئے کرتا ہوں، میں نے اس ملک کو بنتے دیکھا، دو جنگیں دیکھیں، اس ملک کی تقسیم کو دیکھا، میں تجربے کی بنیاد پر مشورے کے طور پر اس ملک کی بھلائی کے لئے بات کرتا ہوں، اگر کوئی اس پر عمل کرتا ہے اچھی بات ہے اور کوئی نہیں کرتا تو کسی سے شکوہ نہیں، میں کوئی تجزیہ کرتا ہوں تو میرا ذاتی مو¿قف ہوتا ہے، اب میرے تجزیئے سے کوئی کیا اخذ کرتا ہے یہ اس کی اپنی صوابدید ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/333630205_156784213865076_5890761137377620893_n-1200x480.jpg)