کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستان ہاکی اور فٹبال ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا کے بیرون ملک جانے کی دل دہلا دینے والی وجہ سامنے آئی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق شاہدہ کی بہن سعدیہ کا کہنا ہے کہ شاہدہ اپنے مفلوج بچے کے علاج کی خاطر بیرون ملک جانا چاہتی تھی، انہوں نے بتایا کہ شاہدہ رضا گھر سے اکیلے نکلی تھیں، کشتی میں بیٹھنے کے بعد بھی شاہدہ کا گھر والوں سے رابطہ ہوا تھا جو آخری ثابت ہوا، شاہدہ کے گھروالوں نے میت پاکستان منتقل کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اٹلی کشتی حادثے میں قومی ویمن ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوگئیں، شاہدہ رضا پہلے ہاکی کھیلتی تھیں، پھرپاکستان فٹبال ٹیم کاحصہ رہیں۔
