پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30 اپریل 2023 کو پاکستان کے صوبہ پنجاب میں عام انتخابات کی منظوری دیدی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کیلئے 30 اپریل کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کے بعد کیا۔واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس میں 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کی تجویز دی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے انتخابات ترجیحاً اتوار کے روز کرانے کی تجویز بھی دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں