نیب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیور (نیب) لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کی فیملی کے نام پر لگڑری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے ،نیب کی جانب سے سردارعثمان بزداراور ان کی فیملی کے 10 افراد کے نام لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔اس حوالے سے نیب نے محکمہ ایکسائز کو گاڑیوں کا ریکارڈ پیش کرنے کے لئے مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار فیملی کے افراد کے نام پر گاڑیوں کی مکمل معلومات فراہم کی جائیں اور ان کے نام پر گاڑیوں کی خریداری سے ٹرانسفر تک کی معلومات دی جائیں،گاڑیوں کی ٹرانسفر، ٹوکن فیس سمیت دیگر متعلقہ معلومات فراہم کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں