خواجہ آصف نے بھی عدلیہ پر تنقید کے نشتر چلا دیئے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے عدلیہ پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ سمجھوتے کا شکار ہوئی، پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فیصلے آئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق گوجرانوالہ میں تنظیمی کنونشن سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز جس گھمبیر حالات سے گزر رہا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ مریم نواز نے پاکستان واپس آکر پارٹی کی قیادت سنبھال کر ملک کے طول وعرض میں ن لیگ کے کارکنان میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔
پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کئی سازشیں کی گئیں لیکن ہماری جدوجہد کامیاب ہوگی، ہم منزل کو پہنچیں گے اور قائد نواز شریف واپس وطن آئیں گے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایک فراڈیا اورنوسرباز کی ساری سازشیں ناکام ہوگئیں، آخر سازش جیل بھرو تحریک کی تھی، خود ضمانت کرالی اور کارکنوں سے کہا کہ جیلوں میں جائیں، کسی نے ان کی بات نہ مانی،100کارکن گرفتارہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں