صوابی(سٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کمزورآدمی ہیں، ان کی جگہ میں ہوتاتوعمران خان کو گریبان سے پکڑتا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق صوابی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کمزور آدمی ہیں، ان کی جگہ میں ہوتا تو عمران خان کو گریبان سے پکڑتا، یہ ایک گند ہیں اور اس کو صاف ہونا چاہیے۔ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک اور خیبرپختونخوا کو تباہ کیا، ان سمیت پرویزخٹک، اسد قیصر کا احتساب ہونا چاہیے، عمران خان اگر جیل گئے تو ایک دو گھنٹے میں رو دیں گے۔اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سکندر عرفان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ شمولیتی تقریب میں صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک اور سیکرٹری مالیات مختیار خان سمیت ضلعی اور تحصیل ذمہ داران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/332123776_1298663637671751_6518606417145421774_n-1200x480.jpg)